حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سُمَيْرَةَ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَأَى رَأْسًا فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَمْنَعُ أَحَدَكُمْ إِذَا جَاءَهُ مَنْ يُرِيدُ قَتْلَهُ أَنْ يَكُونَ مِثْلَ ابْنِ آدَمَ الْقَاتِلُ فِي النَّارِ وَالْمَقْتُولُ فِي الْجَنَّةِ
عبدالرحمن بن سمیرہ (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابن عمر ؓ نے ایک کٹا ہو اسر دیکھا تو فرمایا تم میں سے کسی آدمی کو " جب اسے کوئی قتل کرنے کے لئے آئے " ابن آدم جیسا بننے سے کیا چیز روکتی ہے یاد رکھو! مقتول جنت میں جائے گا اور قاتل جہنم میں۔