حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا لَيْثٌ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُسْتَقْبِلٌ الْمَشْرِقَ يَقُولُ أَلَا إِنَّ الْفِتْنَةَ هَاهُنَا أَلَا إِنَّ الْفِتْنَةَ هَاهُنَا مِنْ حَيْثُ يَطْلُعُ قَرْنُ الشَّيْطَانِ
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کو " جبکہ ان کا رخ مشرق کی جانب تھا " یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ آگاہ رہو فتنہ یہاں سے ہوگا فتنہ یہاں سے ہوگا جہاں شیطان کا سینگ نکلتا ہے۔