Musnad Imam Ahmad 5343

حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات

5343Musnad Imam Ahmad

حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات

وَقَالَ نَافِعٌ إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَنْزِلُ بِذِي طُوًى يَبِيتُ بِهِ حَتَّى يُصَلِّيَ صَلَاةَ الصُّبْحِ حِينَ قَدِمَ إِلَى مَكَّةَ وَمُصَلَّى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَلِكَ عَلَى أَكَمَةٍ غَلِيظَةٍ لَيْسَ فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي بُنِيَ ثَمَّ وَلَكِنْ أَسْفَلَ مِنْ ذَلِكَ عَلَى أَكَمَةٍ خَشِنَةٍ غَلِيظَةٍ

حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ مکہ مکرمہ آتے ہوئے " ذی طوی " میں بھی پڑاؤ کرتے تھے رات وہیں گذارتے اور فجر کی نماز بھی وہیں ادا فرماتے اس مقام پر نبی کریم ﷺ کی جائے نماز ایک موٹے سے ٹیلے پر تھی اس مسجد میں نہیں جو وہاں اب بنادی گئی ہے بلکہ اس سے نیچے ایک کھردرے اور موٹے ٹیلے پر تھی۔