Musnad Imam Ahmad 5207

حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات

5207Musnad Imam Ahmad

حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات

حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ نَافِعٍ سَمِعْتُ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ مِنْ بَنِي سَلِمَةَ يُحَدِّثُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ فِي الْمَسْجِدِ أَنَّ جَارِيَةً لِكَعْبِ بْنِ مَالِكٍ كَانَتْ تَرْعَى غَنَمًا لَهُ بِسَلْعٍ فَعَرَضَ لِشَاةٍ مِنْهَا فَخَافَتْ عَلَيْهَا فَأَخَذَتْ لِخَافَةً مِنْ حَجَرٍ فَذَبَحَتْهَا بِهَا فَسَأَلُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ فَأَمَرَهُمْ بِأَكْلِهَا

نافع (رح) کہتے ہیں کہ میں نے بنو سلمہ کے ایک آدمی کو حضرت ابن عمر ؓ کے سامنے یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا کہ حضرت کعب بن مالک ؓ کی ایک باندی تھی جو سلع میں ان کی بکریاں چرایا کرتی تھی ان بکریوں میں سے ایک بکری مرنے کے قریب ہوگئی تو اس باندی نے تیزدھاری دارپتھرلے کر اس بکری کو اس سے ذبح کردیا نبی کریم ﷺ نے اسے کھانے کی اجازت دے دی۔