Musnad Imam Ahmad 4727

حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات

4727Musnad Imam Ahmad

حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات

حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ بْنِ عُمَرَ الثَّقَفِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ شِهَابٍ يُخْبِرُ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى بِلَا أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ ثُمَّ شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ أَبِي بَكْرٍ فَصَلَّى بِلَا أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ قَالَ ثُمَّ شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عُمَرَ فَصَلَّى بِلَا أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ ثُمَّ شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عُثْمَانَ فَصَلَّى بِلَا أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ حَدَّثَنَا ابْنُ ثَوْبَانَ أَنَّهُ سَمِعَ النُّعْمَانَ بْنَ رَاشِدٍ الْجَزَرِيَّ يُخْبِرُ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ شِهَابٍ الزُّهْرِيَّ يُخْبِرُ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ يُخْبِرُ عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ مِثْلَ هَذَا الْحَدِيثِ أَوْ نَحْوَهُ

حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ میں عید کے موقع پر نبی کریم ﷺ کے ساتھ موجود رہا ہوں آپ ﷺ نے بغیر اذان و اقامت کے نماز پڑھائی پھر میں عید کے موقع پر حضرت ابوبکر ؓ کے ساتھ موجود رہا ہوں آپ ﷺ نے بغیر اذان و اقامت کے نماز پڑھائی پھر میں عید کے موقع پر حضرت عمر ؓ کے ساتھ موجود رہا ہوں آپ ؓ نے بغیر اذان و اقامت کے نماز پڑھائی پھر میں عید کے موقع پر حضرت عثمان ؓ کے ساتھ موجودر ہا ہوں آپ ؓ نے بغیر اذان و اقامت کے نماز پڑھائی۔ گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔