حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ السَّائِبِ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي عَاصِمٍ الثَّقَفِيِّ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ الصَّلَاةِ بِمِنًى فَقَالَ هَلْ سَمِعْتَ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْتُ نَعَمْ وَآمَنْتُ فَاهْتَدَيْتُ بِهِ قَالَ فَإِنَّهُ كَانَ يُصَلِّي بِمِنًى رَكْعَتَيْنِ
داؤد بن ابی عاصم ثقفی (رح) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر ؓ سے منٰی میں نماز کے متعلق پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ کیا تم نے نبی کریم ﷺ کا نام سنا ہے؟ میں نے کہا جی ہاں! میں ان پر ایمان لا کر راہ راست پر بھی آیاہوں حضرت ابن عمر ؓ نے فرمایا پھر وہ منیٰ میں دو رکعتیں پڑھتے تھے۔