حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ تَوْبَةَ الْعَنْبَرِيِّ عَنْ مُوَرِّقٍ الْعِجْلِيِّ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ أَتُصَلِّي الضُّحَى قَالَ لَا قُلْتُ فَصَلَّاهَا عُمَرُ قَالَ لَا قُلْتُ صَلَّاهَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ لَا قُلْتُ أَصَلَّاهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا إِخَالُهُ
مورق عجلی (رح) کہتے ہیں کہ میں نے ایک مرتبہ حضرت ابن عمر ؓ سے پوچھا کہ کیا آپ چاشت کی نماز پڑھتے ہیں؟ انہوں نے کہا نہیں میں نے پوچھا حضرت عمر ؓ پڑھتے تھے؟ فرمایا نہیں میں نے پوچھا حضرت ابوبکر ؓ پڑھتے تھے؟ فرمایا نہیں میں نے پوچھا نبی کریم ﷺ پڑھتے تھے؟ فرمایا نہیں (ہے کہ وہ پڑھتے ہوں گے)