Musnad Imam Ahmad 4369

حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات

4369Musnad Imam Ahmad

حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات

حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ يَعْنِي ابْنَ مُوسَى عَنْ نَافِعٍ سَمِعْتُ رَجُلًا مِنْ بَنِي سَلِمَةَ يُحَدِّثُ ابْنَ عُمَرَ أَنَّ جَارِيَةً لِكَعْبِ بْنِ مَالِكٍ كَانَتْ تَرْعَى غَنَمًا لَهُ بِسَلْعٍ بَلَغَ الْمَوْتُ شَاةً مِنْهَا فَأَخَذَتْ ظُرَرَةً فَذَكَّتْهَا بِهِ فَأَمَرَهُ بِأَكْلِهَا

نافع (رح) کہتے ہیں کہ میں نے بنوسلمہ کے ایک آدمی کو حضرت ابن عمر ؓ کے سامنے یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا کہ حضرت کعب بن مالک ؓ کی ایک باندی تھی جو " سلع " میں ان کی بکریاں چرایا کرتی تھی ان بکریوں میں سے ایک بکری مرنے کے قریب ہوگئی تو اس باندی نے تیز دھاری دار پتھرلے کر اس بکری کو اس سے ذبح کردیا نبی کریم ﷺ نے اسے کھانے کی اجازت دے دی۔