Musnad Imam Ahmad 3311

عبداللہ بن عباس کی مرویات

3311Musnad Imam Ahmad

عبداللہ بن عباس کی مرویات

حَدَّثَنَا يَزِيدُ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ عَنِ الْحَسَنِ الْعُرَنِيِّ قَالَ سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ الرَّجُلِ إِذَا رَمَى الْجَمْرَةَ أَيَتَطَيَّبُ فَقَالَ أَمَّا أَنَا فَقَدْ رَأَيْتُ الْمِسْكَ فِي رَأْسِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفَمِنْ الطِّيبِ هُوَ أَمْ لَا

حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے پوچھا جمرہ عقبہ کی رمی کرنے کے بعد کیا خوشبو لگانا بھی جائز ہوجائے گا؟ حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ میں نے تو خود اپنی آنکھوں سے نبی ﷺ کو اپنے سر پر مسک نامی خوشبو لگاتے ہوئے دیکھا ہے کیا وہ خوشبو ہے یا نہیں؟