Musnad Imam Ahmad 2580

عبداللہ بن عباس کی مرویات

2580Musnad Imam Ahmad

عبداللہ بن عباس کی مرویات

حَدَّثَنَا عَتَّابُ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ هُبَيْرَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اتَّقُوا الْمَلَاعِنَ الثَّلَاثَ قِيلَ مَا الْمَلَاعِنُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ أَنْ يَقْعُدَ أَحَدُكُمْ فِي ظِلٍّ يُسْتَظَلُّ فِيهِ أَوْ فِي طَرِيقٍ أَوْ فِي نَقْعِ مَاءٍ

حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تین لعنتی کاموں سے بچو، صحابہ کرام ؓ نے پوچھا یا رسول اللہ! وہ تین کام کون سے ہیں؟ فرمایا تم میں سے کوئی شخص کسی سایہ دار جگہ پر جس کا سایہ لوگ حاصل کرتے ہوں، یا راستے میں، یا پانی بہنے کی جگہ پر پاخانہ (یاپیشاب) کرے۔