عبداللہ بن عباس کی مرویات
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ لَيْثٍ عَنْ رَجُلٍ قَالَ قَالَ لَهَا ابْنُ عَبَّاسٍ إِنَّمَا سُمِّيتِ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ لِتَسْعَدِي وَإِنَّهُ لَاسْمُكِ قَبْلَ أَنْ تُولَدِي
حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ انہوں نے حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے فرمایا کہ آپ کا نام ام المومنین رکھا گیا تاکہ آپ کی خوش نصیبی ثابت ہوجائے اور یہ نام آپ کا آپ کی پیدائش سے پہلے طے ہوچکا تھا۔