حضرت حذیفہ بن یمان (رض) کی مرویات
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ لِأَبِي مَسْعُودٍ أَوْ قَالَ أَبُو مَسْعُودٍ لِأَبِي عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي حُذَيْفَةَ مَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِيَّ زَعَمُوا قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ بِئْسَ مَطِيَّةُ الرَّجُلِ
ابو قلابہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت حذیفہ ؓ اور ابو مسعود ؓ میں سے ایک نے دوسرے سے پوچھا کہ آپ نے " لوگ کہتے ہیں " اس جملے کے متعلق نبی کریم ﷺ کو کیا فرماتے ہوئے سنا ہے؟ دوسرے نے جواب دیا میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ یہ انسان کی بدترین سواری ہے۔