حضرت عبداللہ بن سرجس (رض) کی حدیثیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ أَنَّهُ رَأَى الْخَاتَمَ الَّذِي بَيْنَ كَتِفَيْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ تَكُنْ لَهُ صُحْبَةٌ
حضرت عبداللہ بن سرجس ؓ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کی مہرنبوت کو دیکھا جو دو کندھوں کے درمیان تھی اور نبی ﷺ کو بھی دیکھا لیکن رفاقت کا موقع نہ مل سکا۔