Musnad Imam Ahmad 18333

حضرت عبداللہ بن ابی اوفی (رض) کی مرویات۔

18333Musnad Imam Ahmad

حضرت عبداللہ بن ابی اوفی (رض) کی مرویات۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي رَجُلٌ مِنْ بَجِيلَةَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى يَقُولُ كَانَتْ جَارِيَةٌ تَضْرِبُ بِالدُّفِّ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ ثُمَّ جَاءَ عُثْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ فَأَمْسَكَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ عُثْمَانَ رَجُلٌ حَيِيٌّ

حضرت ابن ابی اوفیٰ ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت صدیق اکبر ؓ نے نبی کریم ﷺ کے کاشانہ اقدس میں داخل ہونے کی اجازت چاہی اس وقت ایک باندی دف بجا رہی تھی حضرت صدیق اکبر ؓ اجازت پا کر اندر آگئے پھر حضرت عمر ؓ نے آکر اجازت طلب کی اور اندر آگئے پھر حضرت عثمان ؓ نے آکر اجازت طلب کی تو وہ خاموش ہوگئی نبی کریم ﷺ نے فرمایا عثمان بڑے حیاء دار آدمی ہیں۔