Musnad Imam Ahmad 15933

حضرت سلمہ بن اکوع (رض) کی مرویات

15933Musnad Imam Ahmad

حضرت سلمہ بن اکوع (رض) کی مرویات

قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ الْأَكْوَعِ قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَوْمٍ مِنْ أَسْلَمَ وَهُمْ يَتَنَاضَلُونَ فِي السُّوقِ فَقَالَ ارْمُوا يَا بَنِي إِسْمَاعِيلَ فَإِنَّ أَبَاكُمْ كَانَ رَامِيًا ارْمُوا وَأَنَا مَعَ بَنِي فُلَانٍ لِأَحَدِ الْفَرِيقَيْنِ فَأَمْسَكُوا أَيْدِيَهُمْ فَقَالَ ارْمُوا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ نَرْمِي وَأَنْتَ مَعَ بَنِي فُلَانٍ قَالَ ارْمُوا وَأَنَا مَعَكُمْ كُلُّكُمْ

حضرت سلمہ بن اکوع ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ قبیلہ اسلم کے ایک گروہ کے پاس سے گذرے جو کہ بازار میں تیر اندازی کی مشق کر رہے تھے، نبی ﷺ نے فرمایا اے بنی اسماعیل! تیر اندازی کرتے رہو کیونکہ تمہارے جد امجد (حضرت اسماعیل علیہ السلام) بھی تیر انداز تھے، تیرا اندازی کرو اور میں بھی فلاں گروہ کے ساتھ شریک ہوجاتا ہوں، اس پر دوسرے فریق نے اپنے ہاتھ کھینچ لئے، نبی ﷺ نے فرمایا تیر پھینکو، وہ کہنے لگے یا رسول اللہ! ہم کیسے تیر پھینکیں جبکہ ان کے ساتھ تو آپ بھی ہیں، نبی ﷺ نے فرمایا تم لوگ تیر پھینکو میں تم سب کے ساتھ ہوں۔