حضرت بلال بن حارث مزنی کی حدیثیں۔
حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ الْحَارِثِ بْنِ بِلَالٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَسْخُ الْحَجِّ لَنَا خَاصَّةً أَمْ لِلنَّاسِ عَامَّةً قَالَ بَلْ لَنَا خَاصَّةً
حضرت بلال بن حارث سے مروی ہے کہ میں نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ حج کا فسخ ہونا ہمارے لئے خاص ہے یا ہمیشہ کے لئے یہی حکم ہے نبی ﷺ نے فرمایا نہیں بلکہ ہمارے ساتھ خاص ہے۔