حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ قُلْتُ لِعَمْرٍو أَسَمِعْتَ جَابِرًا يَقُولُ مَرَّ رَجُلٌ فِي الْمَسْجِدِ مَعَهُ سِهَامٌ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْسِكْ بِنِصَالِهَا فَقَالَ نَعَمْ
سفیان کہتے ہیں کہ میں نے عمرو سے پوچھا کہ آپ نے جابر ؓ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ایک آدمی مسجد نبوی میں گذر رہا تھا اس کے ہاتھ میں کچھ تیر تھے تو نبی ﷺ نے اس سے فرمایا کہ اس کے پھل کا رخ سامنے کی طرف کرنے کے بجائے اپنی طرف پھیر لو؟ انہوں نے اثبات میں جواب دیا۔