حضرت جابر انصاری کی مرویات۔
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو سَمِعَ جَابِرًا دَخَلَ رَجُلٌ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصَلَّيْتَ قَالَ لَا قَالَ صَلِّ رَكْعَتَيْنِ
حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے ایک صاحب آئے اور بیٹھ گئے نبی ﷺ نے ان سے پوچھا کہ کیا تم نے نماز پڑھی ہے انہوں نے کہا نہیں نبی ﷺ نے انہیں دو رکعتیں پڑھنے کا حکم دیا۔