Sahih Muslim 700

حیض کا بیان

700Sahih Muslim

جنبی کے سونے کے جواز اور اس کے لئے شرمگاہ کا دھونا اور وضو کرنا مستحب ہے جب وہ کھانے پینے سونے یا جماع کرنے کا ارادہ کرے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ وَوَکِيعٌ وَغُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا کَانَ جُنُبًا فَأَرَادَ أَنْ يَأْکُلَ أَوْ يَنَامَ تَوَضَّأَ وُضُوئَهُ لِلصَّلَاةِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، ابن علیہ، وکیع، غندر، شعبہ، حکم، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب جنبی ہوتے اور کھانے یا سونے کے ارادہ فرماتے تو آپ ﷺ نماز کی طرح وضو فرما لیتے۔

Aisha reported: Whenever the Messenger of Allah ﷺ had sexual intercourse and intended to eat or sleep, he performed the ablution of prayer.