Sahih Muslim 684

حیض کا بیان

684Sahih Muslim

حائضہ عورت کا اپنے خاوند کے سر کو دوھونے اور اس میں کنگھی کرنے کے جواز اور اس کے جھوٹے کے پاک ہونے اور اس کی گود میں تکیہ لگانے اور اس میں قرأت قرآن کے بیان میں

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اعْتَکَفَ يُدْنِي إِلَيَّ رَأْسَهُ فَأُرَجِّلُهُ وَکَانَ لَا يَدْخُلُ الْبَيْتَ إِلَّا لِحَاجَةِ الْإِنْسَانِ

یحییٰ بن یحیی، مالک، ابن شہاب، عروہ، عمرہ، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ وہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب اعتکاف بیٹھتے تو اپنا سر مبارک میرے قریب کردیتے اور میں اس میں کنگھی کرتی اور نبی ﷺ بشری حاجت کے علاوہ گھر میں داخل نہ ہوتے تھے۔

It is reported from Aisha that she observed: When the Messenger of Allah ﷺ was in Itikaf, he inclined his head towards me and I combed his hair, and he did not enter the house but for the natural calls (for relieving himself).