Sahih Muslim 6810

ذکر دعا و استغفار کا بیان

6810Sahih Muslim

اللہ تعالیٰ کے ناموں اور انہیں یاد کرنے والوں کی فضلیت کے بیان میں

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَعَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ لِلَّهِ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ اسْمًا مِائَةً إِلَّا وَاحِدًا مَنْ أَحْصَاهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ وَزَادَ هَمَّامٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُ وِتْرٌ يُحِبُّ الْوِتْرَ

محمد بن رافع عبدالرزاق، معمر، ایوب ابن سیرین حضرت ابوہریرہ ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا اللہ کے ننانوے نام ہیں جس نے انہیں یاد کیا وہ جنت میں داخل ہوگا ہمام نے حضرت ابوہریرہ ؓ کے واسطہ سے نبی ﷺ سے روایت کی ہے کہ اللہ وتر ہے اور وتر کو پسند کرتا ہے۔

Abu Hurairah (RA) reported Allahs Apostle ﷺ as saying: Verily, there are ninety-nine names for Allah, i. e. hundred excepting one. He who enumerates them would get into Paradise. And Hammam has made this addition on the authority of Abu Hurairah (RA) who reported it from Allahs Apostle ﷺ that he said: "He is Odd (one) and loves odd number."