Sahih Muslim 5696

سلام کرنے کا بیان

5696Sahih Muslim

دو آدمیوں کا تیسرے کی رضا مندی کے بغیر سرگوشی کرنے کی حرمت کے بیان میں

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَهَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ مَنْصُورٍ ح و حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَاللَّفْظُ لِزُهَيْرٍ قَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الْآخَرَانِ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا کُنْتُمْ ثَلَاثَةً فَلَا يَتَنَاجَی اثْنَانِ دُونَ الْآخَرِ حَتَّی تَخْتَلِطُوا بِالنَّاسِ مِنْ أَجْلِ أَنْ يُحْزِنَهُ

ابوبکر بن ابی شیبہ، ہناد بن سری ابوالاحوص منصور زہیر بن حرب، عثمان بن ابی شیبہ اسحاق بن ابراہیم، زہیر اسحاق جریر، منصور ابو وائل حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم تین آدمی ہو تو دو آدمی تیسرے کو چھوڑ کر آپس میں سرگوشی نہ کریں یہاں تک کہ تم اور لوگوں سے مل جاؤ اس کی دل آزاری کی وجہ سے۔

Abdullah reported Allahs Messenger ﷺ as saying: If you are three, two amongst you should not converse secretly between yourselves to the exclusion of the other (third one), until some other people join him (and dispel his loneliness), for it may hurt his feelings.