Sahih Muslim 4989

شکار کا بیان

4989Sahih Muslim

ہر ایک دانت والے درندے اور پنجے والے پرندے کا گوشت کھانے کی حرمت کے بیان میں

و حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيَّ يَقُولُا نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَکْلِ کُلِّ ذِي نَابٍ مِنْ السِّبَاعِ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَلَمْ أَسْمَعْ ذَلِکَ مِنْ عُلَمَائِنَا بِالْحِجَازِ حَتَّی حَدَّثَنِي أَبُو إِدْرِيسَ وَکَانَ مِنْ فُقَهَائِ أَهْلِ الشَّامِ

حرملہ بن یحیی، ابن وہب، یونس ابن شہاب، ابوادریس خولانی، ابوثعلبہ خشنی، حضرت ثعلبہ ؓ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہر ایک دانت والے درندے (کا گوشت) کھانے سے منع فرمایا ابن شہاب کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث اپنے حجاز کے علماء سے نہیں سنی یہاں تک کہ ابوادریس نے یہ حدیث مجھ سے بیان کی اور وہ شام کے فقہاء میں سے تھے

Abu Thalaba al-Khushani reported that Allahs Messenger ﷺ prohibited the eating of all fanged beasts. Ibn Shihab said: I did not hear of this from our Ulama in the Hijaz, until Abu Idris narrated that to me and he was one of the jurists of Syria.