Sahih Muslim 3873

خرید وفروخت کا بیان

3873Sahih Muslim

پھلوں کو صلاحیت سے پہلے کاٹنے کی شرط کے بغیر بیع کرنے سے روکنے کے بیان میں

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ فَقَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ حَتَّی يَأْکُلَ مِنْهُ أَوْ يُؤْکَلَ وَحَتَّی يُوزَنَ قَالَ فَقُلْتُ مَا يُوزَنُ فَقَالَ رَجُلٌ عِنْدَهُ حَتَّی يُحْزَرَ

محمد بن مثنی، ابن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، عمرو بن مرہ، حضرت ابوالبختری ؓ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت ابن عباس ؓ سے کھجور کے درختوں کی بیع کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا رسول اللہ ﷺ نے کھجور کی بیع سے منع فرمایا یہاں تک کہ اسے کھایا جائے یا کھائے جانے کے قابل ہوجائے اور وزن کئے جانے کے قابل ہوجائے ابوالبختری کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا وزن کے قابل ہوجانے کا کیا مطلب ہے ابن عباس ؓ کے پاس بیٹھے ہوئے آدمی نے کہا یہاں تک کہ اسے کاٹ لیا جائے۔

Abu Bakhtari reported: I asked Ibn Abbas (RA) about the sale of dates. He said: Allahs Messenger ﷺ forbade the sale of dates of the trees until one eats them or they are eaten (i. e. they are fit to be eaten) or until they are weighed (or measured). I said: What does it imply:" Until it is weighed"? Thereupon a person who was with him ( Ibn Abbas (RA) ) said: Until he is able to keep it with him (after plucking them).