Mishkaat-al-Masabihعلم اور اس کی فضیلت کا بیان

علم اور اس کی فضیلت کا بیان

Mishkaat-al-Masabih · Chapter 2 · 83 hadiths · Page 5 of 5

278Mishkaat-al-Masabihضعیف

علم اور اس کی فضیلت کا بیان

وَكَذَا الدَّارمِيّ عَن أبي أُمَامَة

اور دارمی نے بھی ابوامامہ سے اسی طرح روایت کیا ہے ۔ ضعیف ، رواہ الدارمی (۱ /۷۷ ، ۷۸ ح ۲۴۶) ۔

279Mishkaat-al-Masabihضعیف

علم اور اس کی فضیلت کا بیان

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَعَلَّمُوا الْعِلْمَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ تَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ وَعَلِّمُوهَا النَّاسَ تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ فَإِنِّي امْرُؤٌ مَقْبُوضٌ وَالْعِلْمُ سَيُقْبَضُ وَتَظْهَرُ الْفِتَنُ حَتَّى يَخْتَلِفَ اثْنَانِ فِي فَرِيضَةٍ لَا يَجِدَانِ أَحَدًا يَفْصِلُ بَيْنَهُمَا» . رَوَاهُ الدَّارِمِيُّ وَالدَّارَقُطْنِيّ

ابن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا :’’ علم سیکھو اور اسے دوسروں کو سکھاؤ ، فرائض (علم میراث) سیکھو اور اسے لوگوں کو سکھاؤ ، قرآن سیکھو اور اسے لوگوں کو سکھاو ، کیونکہ میری روح قبض کر لی جائے گی ، اور (میرے بعد) علم بھی اٹھا لیا جائے گا ، فتنے ظاہر ہو جائیں گے ، حتیٰ کہ دو آدمی کسی فریضہ میں اختلاف کریں گے لیکن وہ اپنے درمیان فیصلہ کرنے والا کوئی نہیں پائیں گے ۔‘‘ ضعیف ، رواہ الدارمی (۱ /۷۲ ، ۷۳ ح ۲۲۷) و الدارقطنی (۴ /۸۲) و الترمذی (۲۰۹۱) ۔

280Mishkaat-al-Masabihضعیف

علم اور اس کی فضیلت کا بیان

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَثَلُ عِلْمٍ لَا يُنْتَفَعُ بِهِ كَمَثَلِ كَنْزٍ لَا يُنْفَقُ مِنْهُ فِي سَبِيل الله» . رَوَاهُ الدَّارمِيّ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس علم سے فائدہ نہ اٹھایا جائے وہ اس خزانے کی طرح ہے جس میں سے اللہ کی راہ میں خرچ نہ کیا جائے ۔‘‘ ضعیف ، رواہ احمد (۲ /۴۹۹ ح ۱۰۴۸۱) و الدارمی (۱ /۱۳۸ ح ۵۶۲) ۔