Mishkaat-al-Masabih 882

نماز کا بیان

882Mishkaat-al-Masabih

التحیات آہستہ آواز سے پڑھنا سنت ہے

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ کَانَ یَقُوْلُ مِنَ السُّنَّۃِ اِخْفَاءُ التَّشَھُّدِ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤدَ وَالتِّرْمِذِیُّ وَقَالَ ھٰذَا حَدِیْثُ حَسَنٌ غَرِیْبٌ۔

اور حضرت عبداللہ ابن مسعود ؓ فرماتے ہیں کہ تشہد (یعنی التحیات) آہستہ آواز سے پڑھنا سنت ہے (ابوداؤد، جامع ترمذی) اور ترمذی نے کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔ تشریح جب کوئی صحابی کسی فعل کے بارے میں یہ کہے کہ یہ سنت ہے تو اس کا یہ قول قال رسول اللہ ﷺ کے حکم میں ہوگا یعنی وہ حدیث مرفوع ہوگی۔ چناچہ عبداللہ ابن مسعود ؓ کی اس حدیث کے پیش نظر جمہور محدثین اور فقہا کا مسلک یہی ہے کہ تشہد یعنی التحیات آہستہ آواز سے پڑھنا چاہئے۔