اشارہ صرف ایک انگلی سے کرنا چاہئے
وَعَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ اِنَّ رَجُلًا کَانَ یَدْ عُوْبِاِصْبَعَیْہِ فَقَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم اَحِّدْ اَحِّدْ۔(الترمذی والنسائی و البیہقی فی الداعوات الکبیر)
اور حضرت ابوہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی تشہد میں (شہادت کی) دونوں انگلیوں سے اشارہ کرتا تھا چناچہ سرور کائنات ﷺ نے اس سے فرمایا کہ ایک انگلی سے اشارہ کرو۔ ایک ہی انگلی سے اشارہ کرو۔ (جامع ترمذی، سنن نسائی، بیہقی) تشریح جیسا کہ ابوداؤد و نسائی نے صراحت کی ہے حضرت سعد ابن ابی وقاص ؓ قعدہ میں کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے دونوں ہاتھوں کی شہادت کی انگلیوں سے اشارہ وحدانیت کرتے تھے جب رسول اللہ ﷺ نے یہ دیکھا تو انہیں اس طریقہ سے منع فرمایا اور انہیں حکم دیا کہ قاعدہ کے مطابق صرف ایک ہی انگلی یعنی داہنے ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے اشارہ کرو۔