Mishkaat-al-Masabih 5248

لوگوں میں تغیر وتبدل کا بیان

5248Mishkaat-al-Masabih

آخرت کے خوف نے آپ ﷺ کو جلد بوڑھا کردیا تھا

وعن أبي جحيفة قال قالوا يا رسول الله قد شبت . قال شيبتني سورة هود وأخواتها . رواه الترمذي .

حضرت ابوجحیفہ ؓ کہتے ہیں کہ جب صحابہ نے یہ عرض کیا کہ یا رسول اللہ ﷺ! آپ تو بوڑھے ہوگئے یعنی بڑی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی آپ پر بڑھاپے کے اثرات ظاہر ہوگئے ہیں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا۔ سورت ہود اور اس جیسی سورتوں نے مجھ کو بوڑھا کردیا ہے۔ (ترمذی) تشریح یعنی سورت ہود اور ان جیسی سورتوں میں قیامت اور آخرت کے عذاب کا بہت زیادہ ذکر ہے۔ ان کے مضمون دیکھ دیکھ کر اپنی امت کی طرف سے یہ غم مجھے کھائے جا رہا ہے کہ نہ معلوم میری امت کے لوگوں کا کیا حشر ہوگا، یہی غم کھاتے کھاتے میرا یہ حال ہوگیا ہے۔