Mishkaat-al-Masabih 3601

شراب کی حقیقت اور شراب پینے والے کے بارے میں وعید کا بیان

3601Mishkaat-al-Masabih

مسکر چیز کا ایک چلو بھی حرام ہے

وعن عائشة عن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : ما أسكر منه الفرق فملء الكف منه حرام . رواه أحمد والترمذي وأبو داود

اور حضرت عائشہ رسول کریم ﷺ سے نقل کرتی ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا جس چیز (مثلًا ًشراب) کا ایک فرق (یعنی آٹھ سیر کی مقدار) نشہ لائے اس کا ایک بھرا ہوا چلو بھی حرام ہے۔ (احمد، ترمذی، ابوداؤد، ) تشریح اس حدیث کا بھی یہی مطلب ہے کہ جس نشہ آور چیز کی زیادہ مقدار حرام ہے۔ اس کی قلیل ترین مقدار بھی حرام ہے۔