Mishkaat-al-Masabih 2302

ذکراللہ اور تقرب الی اللہ کا بیان

2302Mishkaat-al-Masabih

ذکرا للہ سب سے زیادہ نجات دلانے والا عمل

وعن معاذ بن جبل قال : ما عمل العبد عملا أنجى له من عذاب الله من ذكر الله . رواه مالك والترمذي وابن ماجه

حضرت معاذ بن جبل ؓ فرماتے ہیں کہ ایسا کوئی عمل نہیں ہے جسے بندہ کرے وہ ذکر اللہ سے زیادہ اللہ کے عذاب سے نجات دلائے۔ (مالک، ترمذی، ابن ماجہ) تشریح مطلب یہ ہے کہ ذکر کے برابر ایسا کوئی عمل نہیں ہے جو قیامت میں اللہ کے عذاب سے بہت زیادہ نجات دلانے کا سبب بنے حاصل یہ کہ ذکر اللہ تمام اعمال سے افضل ہے۔