Mishkaat-al-Masabih 2292

ذکراللہ اور تقرب الی اللہ کا بیان

2292Mishkaat-al-Masabih

جس مجلس میں ذکر اللہ نہ ہو

وعنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ما من قوم يقومون من مجلس لا يذكرون الله فيه إلا قاموا عن مثل جيفة حمار وكان عليهم حسرة . رواه أحمد وأبو داود

حضرت ابوہریرہ ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو لوگ کسی نشست کے بعد اٹھیں اور اس نشست میں اللہ کا ذکر نہ ہو تو وہاں سے ان کا اٹھنا مردار گدھے کی مانند ہے اور ان پر حسرت و افسوس ہے۔ ( ابوداؤد) تشریح اس حدیث سے اس نامبارک مجلس کے بارے میں تہدیداً حسرت و افسوس کا ظاہر کیا جا رہا ہے جو اللہ تعالیٰ کے ذکر سے خالی ہو۔ ارشاد گرامی کا حاصل یہ ہے کہ جس مجلس میں اللہ کو یاد نہ کیا جائے وہ مردار گدھے کی مانند ہے اور جو لوگ وہاں سے اٹھے وہ گویا مردار کھا کر اٹھے۔