Mishkaat-al-Masabih 1372

جمعہ کا بیان

1372Mishkaat-al-Masabih

نماز جمعہ کا وقت

عَنْ اَنَسٍ ص اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم کَانَ ےُصَلِّی الْجُمُعَۃَ حِےْنَ تَمِےْلُ الشَّمْسُ۔ (صحیح البخاری)

حضرت انس ؓ راوی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جمعہ کی نماز اس وقت پڑھتے تھے جب کہ آفتاب ڈھل جاتا۔ (صحیح البخاری ) تشریح نماز جمعہ پڑھنے کے سلسلے میں آپ ﷺ کا معمول یہ تھا کہ جب سردی کا موسم ہوتا تھا تو آپ ﷺ آفتاب ڈھلتے ہی جمعے کی نماز پڑھ لیتے تھے مگر شدید گرمی کے دنوں میں ٹھنڈے وقت پڑھتے تھے جیسا کہ آگے حضرت انس ؓ کی ایک دوسری روایت سے معلوم ہوگا۔