Maarif-ul-Hadith 601

کتاب الصلوٰۃ

601Maarif-ul-Hadith

نماز عشاء میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرأت

عَنْ البَرَاءَ ، قَالَ : " سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي العِشَاءِ : وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ وَمَا سَمِعْتُ أَحَدًا أَحْسَنَ صَوْتًا مِنْهُ ". (رواه البخارى ومسلم)

حضرت براء ؓ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کو عشاء کی نماز مین سورہ وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ پڑھتے ہوئے سنا ہے اور میں نے آپ ﷺ سے زیادہ اچھی آواز والا کسی کو نہیں سنا۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم) تشریح صحیحین ہی کی بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ جس کا ذکر حضرت براء بن عازبؓ نے اس حدیث میں کیا ہے سفر کا ہے، اور آپ ﷺ نے اس نماز کی کسی ایک رکعت میں سورہ والتین پڑھی تھی۔