Maarif-ul-Hadith 49کتاب الایمان

49Maarif-ul-Hadith

ایمان میں خرابی ڈالنے والے اخلاق و اعمال

عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَ الْمُؤْمِنُ بِالطَّعَّانِ وَلَا اللَّعَّانِ، وَلَا الْفَاحِشِ الْبَذِيءِ " (رواه الترمذى والبيهقى فى شعب الايمان)

حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ “مومن لعن طعن کرنے والا نہیں ہوتا ، اور نہ فحش گو اور بدکلام ہوتا ہے”۔ (ترمذی و شعب الایمان للبیہقی) تشریح مطلب یہ ہے کہ بدکلامی اور فحش گوئی اور دوسروں کے خلاف زبان درازی ، یہ عادتیں ایمان کے منافی ہیں ، اور مسلمان کو ان سے پاک ہونا چاہئے ۔