Maarif-ul-Hadith 484

کتاب الصلوٰۃ

484Maarif-ul-Hadith

نماز محبوب ترین عمل

عَنْ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ : « الصَّلَاةُ لِوَقْتِهَا » قَالَ : قُلْتُ ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ : « بِرُّ الْوَالِدَيْنِ » قَالَ : قُلْتُ : ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ : « الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللهِ » (رواه البخارى ومسلم)

حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا کہ دینی اعمال میں سے کو ن سا عمل اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب ہے …؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ٹھیک وقت پر نماز پڑھنا۔ پھر میں نے عرض کیا کہ اس کے بعد کون سا عمل زیادہ محبوب ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ماں باپ کی خدمت کرنا۔ میں نے عرض کیا کہ اس کے بعد کون سا عمل زیادہ محبوب ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا راہ خدا میں جہاد کرنا۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم) تشریح اس حدیث میں رسول اللہ ﷺ نے والدین کی خدمت اور جہاد سے افضل اور محبوب ترین “ نماز ” کو بتلایا ہے، ار بلا شبہ نماز کا مقام یہی ہے۔ اور اس کی کچھ تفصیل اس ناچیز کے سالہ “ حقیقت نماز ” میں بھی دیکھی جا سکتی ہے۔