Maarif-ul-Hadith 244

کتاب الاخلاق

244Maarif-ul-Hadith

خوش اخلاقی کی فضیلت و اہمیت

عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : « أَثْقَلُ شَيْءٍ فِي الْمِيزَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ خُلُقٌ حَسَنٌ » (رواه ابو داؤد والترمذى)

حضرت ابو الدرداءؓ سے روایت ہے وہ رسول اللہْ ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ نے ارشادفرمایا قیامت کے دن مؤمن کی میزان عمل میں سب سے زیادہ وزنی اور بھاری چیز جو رکھی جائے گی، وہ اس کے اچھے اخلاق ہو گے۔ (ابو داؤد والترمذی)