Maarif-ul-Hadith 1832

کتاب المعاملات

1832Maarif-ul-Hadith

کن لوگوں کا ہدیہ لینا منع ہے

عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَدَايَا الْإِمَامِ غُلُولٌ» (رواه الطبرانى فى الاوسط)

حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ: امام وقت (یعنی حاکم اور فرمانروا) کے ہدیے “غلول” (یعنی ایک طرح کی خیانت اور رشوت اور ناجائز استحصال کے قبیل سے) ہیں۔ (معجم اوسط للطبرانی)