Maarif-ul-Hadith 1630

کتاب المعاملات والمعاشرت

1630Maarif-ul-Hadith

آپ ﷺ کو کھانے میں کیا چیزیں مرغوب تھیں

عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ الْحَلْوَاءَ وَالْعَسَلَ» (رواه البخارى)

حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ میٹھی چیز اور شہد پسند فرماتے تھے۔ (صحیح بخاری) تشریح “حلوا” عربی میں ہر میٹھی چیز اور میٹھے کھانے کو کہتے ہیں حدیث کا مطلب یہ ہے کہ رسول ﷺ کر ہر میٹھی چیز اور خاص کر شہد مرغوب تھا۔