Maarif-ul-Hadith 1624

کتاب المعاملات والمعاشرت

1624Maarif-ul-Hadith

سونے چاندی کے برتنوں میں کھانے پینے کی ممانعت

عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَيَ عَنِ الْأَكْلِ وَالشُّرْبِ فِى اِنَاءِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ. (رواه النسائى)

حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سونے اور چاندی کے برتن میں کھانے سے منع فرمایا ہے۔ (سنن نسائی) تشریح سونے چاندی کے برتنوں میں کھانا پینا دراصل اپنی دولت مندی اور سرمایہ داری کی بےجا نمائش اور ایک طرح کا استکبار ہے، اسی لئے رسول اللہ ﷺ نے اس کی ممانعت فرمائی ہے۔ اور صحیحین کی ایک حدیث میں یہاں تک ہے کہ جو شخص سونے یا چاندی کے برتنوں میں کھاتا پیتا ہے تو گویا وہ جہنم کی آگ اپنے پیٹ میں داخل کر رہا ہے۔ اَللَّهُمَّ احْفَظْنَا