Maarif-ul-Hadith 1574

کتاب المعاملات والمعاشرت

1574Maarif-ul-Hadith

کھانے پینے کے احکام و آداب

عَنْ مَيْمُونَةَ: أَنَّ فَأْرَةً وَقَعَتْ فِي سَمْنٍ فَمَاتَتْ، فَسُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهَا فَقَالَ: «أَلْقُوهَا وَمَا حَوْلَهَا وَكُلُوهُ» (رواه البخارى)

حضرت میمونہ ؓ سے روایت ہے کہ گھی میں چوہا گر گیا اور مر گیا، تو رسول اللہ ﷺ سے اس بارے میں دریافت کیا گیا، آپ ﷺ نے فرمایا کہ: اس مرے ہوئے چوہے کو اور اس کے ارد گرد کے گھی کو نکا ل کر پھینک دو، اور پھر باقی گھی کو کھا لو۔ (صحیح بخاری) تشریح جیسا کہ آگے درج ہونے والی حدیث سے معلوم ہو گا کہ یہ حکم اس صورت میں ہے جبکہ گھی منجمد ہو، یعنی اگر منجمد نہ ہو بلکہ رقیق اور سیال ہو تو پھر وہ ساری گھی کھانے کے لائق نہیں رہے گا۔