Maarif-ul-Hadith 1572

کتاب المعاملات والمعاشرت

1572Maarif-ul-Hadith

کھانے پینے کے احکام و آداب

عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ: «أَنَّ النَّبِىَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ أَكْلِ لَحْمِ الضَّبِّ» (رواه ابوداؤد)

عبدالرحمن بن شبل سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے گوہ کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے۔ (سنن ابی داؤد) تشریح اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ گوہ حلال جانوروں میں سے نہیں ہے اور رسول اللہ ﷺ نے اس کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے۔ ائمہ مجتہدین میں سے امام ابو حنیفہ کا قول یہی ہے، لیکن آگے درج ہونے والی حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا گوشت کھانا ناجائز نہیں ہے، اس بناء پر دوسرے اکثر ائمہ نے اس کو جائز اور حلال کہا ہے۔