Maarif-ul-Hadith 1566

کتاب المعاملات والمعاشرت

1566Maarif-ul-Hadith

کھانے پینے کے احکام و آداب

عَنِ أَبِىْ ثَعْلَبَةَ، قَالَ: «حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لُحُومَ الحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ» (رواه البخارى ومسلم)

حضرت ابو ثعلبہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے پالتو گدھوں کو حرام قرار دیا۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم) تشریح بعض دوسری حدیثوں میں گدھوں کے ساتھ خچروں کا بھی ذکر ہے، رسول اللہ ﷺ نے ان دونوں ہی جانوروں کی حرمت کا اعلان فرمایا ہے، اور یہ بھی محرمات میں سے ہیں۔