Maarif-ul-Hadith 1559

کتاب المعاملات والمعاشرت

1559Maarif-ul-Hadith

چھینکنے اور جمائی لینے کے برے میں رسول اللہ ﷺ کی ہدایات

عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعَطَسَ رَجُلٌ عِنْدَهُ، فَقَالَ لَهُ: «يَرْحَمُكَ اللهُ» ثُمَّ عَطَسَ أُخْرَى، فَقَالَ «الرَّجُلُ مَزْكُومٌ» وفى روايةٍ للترمذى أَنَّهُ قَالَ فِى الثَّالِثَةِ أَنَّهُ مَزْكُومٌ.

حضرت سلمہ بن الاکوع ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے ایک شخص کو چھینک آئی تو آپ ﷺ نے “يَرْحَمُكَ اللهُ” کہہ کے ان کو دعا دی، ان کو دوبارہ چھینک آئی تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ: یہ زکام میں مبتلا ہیں۔ (صحیح مسلم) (اور جامع ترمذی کی اسی حدیث کی روایت میں ہے کہ آپ ﷺ نے تیسری دفعہ چھینکنے پر یہ فرمایا تھا کہ ان کو زکام ہے)۔ تشریح اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اگر نزلہ زکام کی وجہ سے کسی کو بار بار چھینک آئے تو اس صورت میں ہر دفعہ “ يَرْحَمُكَ اللهُ ” کہنا ضروری نہیں۔ آگے درج ہونے والی حدیث میں اس بارے میں واضح ہدایت آ رہی ہے۔