Maarif-ul-Hadith 1382

کتاب المعاملات والمعاشرت

1382Maarif-ul-Hadith

تسمیہ (نام رکھنا)

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " حَقُّ الْوَلَدِ عَلَى وَالِدِهِ أَنْ يُحْسِنَ اسْمَهُ، وَيُحْسِنَ أَدَبَهُ " (رواه البيهقى فى شعب الايمان)

حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: باپ پر بچے کا یہ بھی حق ہے کہ اس کا اچھا نام رکھے اور اس کو حسن ادب سے آراستہ کرے۔ (شعب الایمان للبیہقی) تشریح بچے کا اچھا نام رکھنا بھی ایک حق ہے۔ احادیث نبویﷺ میں اس بارے میں بھی واضح ہدایات وارد ہوئی ہیں۔