Maarif-ul-Hadith 1274

کتاب الاذکار والدعوات

1274Maarif-ul-Hadith

جامع اور ہمہ گیر دعائیں

عَنْ بُسْرِ بْنِ أَرْطَاةَ (مَرْفُوْعًا) " اللهُمَّ أَحْسِنْ عَاقِبَتَنَا فِي الْأُمُورِ كُلِّهَا، وَأَجِرْنَا مِنْ خِزْيِ الدُّنْيَا، وَعَذَابِ الْآخِرَةِ " (رواه احمد وابن حبان والحاكم)

حضرت بسر بن ارطات ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے یہ دعا نقل فرمائی: “اللهُمَّ أَحْسِنْ تا وَعَذَابِ الْآخِرَةِ” (اے اللہ! ہمارے سارے کاموں کا انجام بہتر کر، اور دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے ہمیں بچا اور ہماری حفاظت فرما)۔ (مسند احمد، صحیح ابن حبان، مستدرک حاکم) تشریح یہ دعا بھی بہت ہی مختصر اور بہت جامع ہے۔