Sunan Ibne-Majah 467

پاکی کا بیان

467Sunan Ibne-Majah

وضو اور غسل کے بعد تولیہ کا استعمال

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ، عَنْ خَالَتِهِ مَيْمُونَةَ، قَالَتْ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِثَوْبٍ حِينَ اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ، فَرَدَّهُ وَجَعَلَ يَنْفُضُ الْمَاءَ.

ام المؤمنین میمونہ ؓ کہتی ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ غسل جنابت کرچکے تو میں آپ کے پاس ایک کپڑا لائی، آپ نے اسے واپس لوٹا دیا اور (بدن سے) پانی جھاڑنے لگے ١ ؎۔

Ibn Abbas narrated that his maternal aunt Maimunah said: "I brought a piece of cloth (for drying) to the Messenger of Allah ﷺ when he performed a bath to cleanse himself from sexual impurity. He refused it and began to shake off water."

Notes · وضاحت
١ ؎: ممکن ہے نبی ﷺ کو اس کی ضرورت نہ رہی ہو یا کپڑا صاف نہ رہا ہو جس سے آپ نے بدن صاف کرنے کو پسند نہ کیا ہو۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الغسل ١٦ (٢٧٤)، صحیح مسلم/الحیض ٩ (٣١٧)، سنن ابی داود/الطہارة ٩٨ (٢٤٥)، سنن الترمذی/الطہارة ٧٦ (١٠٣)، سنن النسائی/الطہارة ١٦١ (٢٥٤)، الغسل ٧ (٤٠٨)، ١٤ (٤١٨)، ١٥ (٤١٩)، ٢٢ (٤٢٨)، (تحفة الأشراف: ١٨٠٦٤)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/٣٣٠، ٣٣٥، ٣٣٦)، سنن الدارمی/الطہارة ٦٧ (٧٧٤) (یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے: ٥٧٣) (صحیح )