Sunan Ibne-Majah 4316

زہد کا بیان

4316Sunan Ibne-Majah

شفاعت کا ذکر۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْجَدْعَاءِ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ بِشَفَاعَةِ رَجُلٍ مِنْ أُمَّتِي أَكْثَرُ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سِوَاكَ، قَالَ: سِوَايَ، قُلْتُ: أَنْتَ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أَنَا سَمِعْتُهُ.

عبداللہ بن ابی الجدعا ؓ کہتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: میری امت کے ایک شخص کی شفاعت کے نتیجہ میں بنو تمیم سے بھی زیادہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے، لوگوں نے کہا: اللہ کے رسول! آپ کے علاوہ (یعنی وہ شخص آپ کے علاوہ کوئی ہے؟ ) آپ ﷺ نے فرمایا: ہاں ، میرے علاوہ، ابو وائل شقیق بن سلمہ کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن ابی الجدعا ؓ سے کہا: یہ بات آپ نے رسول اللہ ﷺ سے خود سنی ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں، میں نے آپ ہی سے سنی ہے۔

It was narrated from Abdullah bin Abu Jada that he heard the Prophet ﷺ say: "More than (the members of the tribe of) Banu Tamim will enter Paradise through the intercession of a man from among my nation." They said: "O Messenger of Allah, besides you?" He said: "Besides me." (Sahih) I (the narrator) said: "Did you hear that from the Messenger of Allah ﷺ ?" He said: "I heard it."

Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/صفة القیامة ١٢ (٢٤٣٨)، (تحفة الأشراف: ٥٢١٢)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٤٦٩، ٤٧٠، ٥/٣٦٦) سنن الدارمی/الرقاق ٨٧ (٢٨٥٠) (صحیح )