Sunan Ibne-Majah 3106

حج کا بیان

3106Sunan Ibne-Majah

اگر ہدی کا جانور ہلاک ہونے لگے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالُوا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ نَاجِيَةَ الْخُزَاعِيِّ، قَالَ عَمْرٌو فِي حَدِيثِهِ: وَكَانَ صَاحِبَ بُدْنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ أَصْنَعُ بِمَا عَطِبَ مِنَ الْبُدْنِ؟، قَالَ: انْحَرْهُ وَاغْمِسْ نَعْلَهُ فِي دَمِهِ، ثُمَّ اضْرِبْ صَفْحَتَهُ، وَخَلِّ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّاسِ فَلْيَأْكُلُوهُ.

ناجیہ خزاعی ؓ (جو نبی اکرم ﷺ کے ہدی کے اونٹ لے جایا کرتے تھے) کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا: اللہ کے رسول! ہدی کا جو اونٹ تھک کر مرنے کے قریب ہوجائے اسے میں کیا کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اس کو نحر (ذبح) کر ڈالو، اور اس کی جوتی اسی کے خون میں ڈبو کر اس کے پٹھے میں مار لگا دو، پھر اس کو چھوڑ دو کہ لوگ اسے کھائیں ۔

It was narrated that Najiyah Al-Khuzai - in his narration, ‘Amr (one of the narrators) said that he was the one who looked after the sacrificial animals of the Prophet ﷺ said: "I said: O Messenger of Allah, what should I do with those sacrificial animals that become unfit? He said: Slaughter them, dip its sandal in its blood, then place it on its side, and leave them for the people to eat."

Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الحج ١٩ (١٧٦٢)، سنن الترمذی/الحج ٧١ (٩١٠)، (تحفة الأشراف: ١١٥٨١)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الحج ٤٧ (١٤٨)، مسند احمد (٤/٣٣٣)، سنن الدارمی/المناسک ٦٦ (١٩٥٠) (صحیح )