Sunan Ibne-Majah 3088

حج کا بیان

3088Sunan Ibne-Majah

جن جانوروں کو مارسکتا ہے۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خَمْسٌ مِنَ الدَّوَابِّ لَا جُنَاحَ عَلَى مَنْ قَتَلَهُنَّ، أَوْ قَالَ فِي قَتْلِهِنَّ وَهُوَ حَرَامٌ: الْعَقْرَبُ، وَالْغُرَابُ، وَالْحُدَأَةُ، وَالْفَأْرَةُ، وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ.

عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: پانچ قسم کے جانور ہیں جنہیں احرام کی حالت میں مارنے میں گناہ نہیں: بچھو، کوا، چیل، چوہیا اور کاٹ کھانے والا کتا ١ ؎۔

It was narrated from Ibn Umar that the Messenger of Allah ﷺ said: "There are five animals, for which there is no sin on a person if he kills them" – or he said: "if he kills them when in Ihram - the scorpion, the crow, the kite, the mouse and the vicious dog."

Notes · وضاحت
١ ؎: علماء نے اس پر اور موذی جانوروں کو قیاس کیا ہے، جیسے چھچھوندر اور کاٹنے والے زہریلے کیڑے، اور پھاڑنے والے درندے جیسے شیر یا بھیڑیا یا ریچھ وغیرہ۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الحج ٩ (١١٩٩)، (تحفة الأشراف: ٧٩٤٦)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/جزاء الصید ٧ (١٨٢٦)، بدء الخلق ١٦ (٣٣١٥)، سنن ابی داود/الحج ٤٠ (١٨٤٦)، سنن النسائی/الحج ٨٨ (٢٨٣٨)، موطا امام مالک/الحج ٢٨ (٨٨)، حم ٢/٨، ٣٢، ٣٧، ٤٨، ٥٠، ٥٢، ٥٤، ٥٧، ٦٥، ٧٧، سنن الدارمی/المناسک ١٩ (١٨٥٧) (صحیح )