Sunan Ibne-Majah 1719

روزوں کا بیان

1719Sunan Ibne-Majah

ایّام تشر یق میں روزہ کی مما نعت

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيَّامُ مِنًى أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: منیٰ کے دن کھانے اور پینے کے دن ہیں ١ ؎۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ P.BU.H said: "The days of Mina (11th, 12th and 13th of Dhul-Hijjah) are days of eating and drinking:" (Hasan)

Notes · وضاحت
١ ؎: منیٰ کے دن سے مراد تشریق کے دن یعنی گیارہویں، بارہویں اور تیرہویں ذی الحجہ ہے، ایک روایت میں ہے کہ ان دنوں میں روزے مت رکھو، یہ دن کھانے پینے اور جماع کے ہیں، قرآن میں ایام معدودات سے یہی دن مراد ہیں۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٥٠٤٤، ومصباح الزجاجة: ٦١٩)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٢٢٩، ٣٨٧) (حسن صحیح) (نیز ملاحظہ ہو: الإرواء: ٤ /١٢٩ )